ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سٹی شجاع آباد پولیس کو مہتاب سمرا نے بتایا کہ میرے بھائی عدنان سے دو ملزمان سانول اور عدنان کو لڑائی جھگڑا کررہے تھے عدنان نے بھائی کو جھپا ڈالا اور سانول نے سیدھا فائر پیٹ پر کیا جو خون میں لت ہوکر زمین پر گرگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزمان کو علاقہ مکینوں نے اسلحہ سمیت پکڑ کر حوالہ پولیس کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔