• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی کارکن طاہرہ نجم کوسماجی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش

ملتان(سٹاف رپورٹر ) وومن یونیورسٹی ملتان کی جانب سے معروف سماجی کارکن اور صدر انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ بتول اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انہیں شیلڈ پیش کی۔اس موقع پرسابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ سماجی خدمت ایک عظیم جذبہ ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ طاہرہ نجم نے اپنی خدمات کے ذریعے خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کا اعتراف خوش آئند ہے اور ایسے اقدامات دوسروں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
ملتان سے مزید