• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سالانہ 40 ہزار اموات بریسٹ کینسر کے سبب ہوتی ہیں‘ ڈاکٹر ناصرہ نسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 17 لاکھ خواتین بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، پاکستان میں 10 لاکھ خواتین اس مرض کا شکار ہیں جن میں سے 40 ہزار موت کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی سب سی بڑی وجہ بروقت تشخیص نہ ہونا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، گلوبل ویژن فار انکلوسو پروگریس ملتان اور پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن کے زیر اہتمام ورلڈ بریسٹ کینسر ڈے 2026ء اور بریسٹ کینسر آگہی ہفتہ کے سلسلے میں آخری روز پنجاب کالج فار ویمن، رشید آباد کیمپس ملتان میں منعقدہ آگہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مس نورین اور ڈاکٹر حافظہ رمیشہ اشرف نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات کو بریسٹ کینسر کی وجوہات، ادراک، علاج اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر کا سلسلہ قابل ستائش ہے، اس موقع پر طالبات نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید