• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی سکول میں شاندار نتائج کے حامل طلبہ کے اعزاز میں تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) دی سٹی سکول ملتان میں میٹرک، او لیول اور اے لیول کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرنیوالے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ’’ہائی اچیورز سیریمنی‘‘ منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان ڈاکٹر مکرم سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے اور طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ 
ملتان سے مزید