• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان آگ لگنے سے جھلس گیا، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں واقع پیر کالونی میں پٹرول ایجنسی پر کام کرنے والا نوجوان آگ لگنے سے جھلس گیا ،نشتر ہسپتال منتقل ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی سگو چوک کے قریب فہیم خان نے غیر قانونی پٹرول یونٹ قائم کیا تھا جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لیکر کام کرنے والا مزدور ریحان کو زد میں لیکر بری طرح جھلس گیا ۔واقع کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122فائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور آگ سے جھلسنے والے مزدور ریحان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کی حالت سیریس بتائی گئی ۔
ملتان سے مزید