• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان شہر اور اس کے گردو نواح ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے ارشد ،عبدالحنان کے موبائل فونز تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ممتاز مائی کا گھریلوں سامان مالیت 69ہزار لوہاری گیٹ کے علاقے صائمہ عباس کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے عابد مشتاق کے بکرے چوری ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے دلاور حسین کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے چہلیک کے علاقے مسعودالحسن کی موٹرسائیکل احسان شاہد کی عدالتی فائل چوری ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے تیمور سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے عبدالباسط کی بہن سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی موبائل موجود تھا چھین کر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اقبال سے تین ڈاکودو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے محسن کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے مہوش کا سونا و نقدی ڈی ایچ اے کے علاقے فراز کا موبائل صدر کے علاقے نعیم کا میٹر بجلی اور قادر پورراں کے علاقے رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید