• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری میں گوشۂ ادب قائم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری میں گوشۂ ادب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف ادیب اور اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے ناظم اعزازی اظہر سلیم مجوکہ تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں معروف اسلامی اسکالر انجینئر عبدالحکیم ملک اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ چوہدری سلیم اختر وڑائچ شامل تھے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اظہر سلیم مجوکہ نے کہا کہ ہائیکورٹ بار ملتان کی لائبریری میں قانون کی کتب کے ساتھ ادبی اصناف پر مبنی کتب کا اضافہ بہار کا ایک خوشگوار جھونکا ہے، نسل نو کو کتاب شناسی کے لئے بھی گوشۂ ادب کا قیام خوش آئند ہے، ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شیر زمان مرحوم کی اہلیہ میمونہ شیر زمان ایڈوکیٹ، مخدوم صداقت حسین شاہ ایڈوکیٹ، غلام عاصم بپی اور دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید