• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ چلڈرن اور کارڈیالوجی ہسپتال کے اطراف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال کے اطراف کارروائی کی، جس کے دوران ریڑھیاں اور ٹھیلے قبضے میں لے لیے گئے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کا مقصد ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ، آمدورفت کو بہتر بنانا اور مریضوں سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ہسپتالوں، مرکزی شاہراہوں اور عوامی مقامات کے اطراف غیر قانونی تجاوزات کے باعث شہریوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا تدارک ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی راستوں پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو مو¿ثر بنایا جائے اور سرکاری راستوں کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آسکے۔
ملتان سے مزید