• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو زخمی کرنے کے ملزمان کے خلاف مقدمہ، ایک ملزم گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر )تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں شہری پر فائرنگ پولیس نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کو ثاقب حسین نے بتایا کہ ملزمان ذیشان اور پرویزڈوگر نامعلوم کے ہمراہ آئے اور ذیشان اور پرویز ڈوگر نے فائرنگ کرکے میرے کاشف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے گولیاں کاشف کے سینے اور ٹانگ پر لگی جسے علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال داخل کرایا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید