• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کا نائب قاصد رشوت لیتے ہوئے گرفتار‘ نشان زدہ نوٹ برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) اینٹی کرپشن ملتان کا کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ روز اینٹی کرپشن ٹیم نےچھاپہ مار کر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کےنائب قاصد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا،سرکل آفس ٹیم نے جلال پور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ آفس میں چھاپہ مارکر نائب قاصد مختار احمد کو شہری سے 15ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلیے، اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار ملزم کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد مقدمہ نمبر 28/26درج کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ملتان سے مزید