• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کی شرط پوری، 60 فیصد خالی آسامیاں ختم، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 60فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے حصول کیلئے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے جائزاتی مذاکرات کے دوران بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت، تمام وزارتوں اور ملحقہ سرکاری شعبوں میں خالی پڑی ہوئی 60 فیصد اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید