• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑا بریک ڈاؤن، 10 پمپ بند، کراچی میں پانی کا شدید بحران

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار کو بجلی کا بڑا بریک ڈاون،کے الیکٹرک صبح سےرات تک بجلی بحال نہ کر سکی کراچی کو 15کروڑ گیلن پانی سپلائی نہ ہو سکا متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ۔اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی مرکزی کیبل میں خرابی کے باعث تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپس ہاؤس کی بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کی بندش کے نتیجے میں 21میں سے 10پمپس بند ہوگئے، جس سے کراچی کو دھابیجی سے پانی کی فراہمی میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور کراچی کو مجموعی طور پر 150ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، گلشن، جناح، لیاری، صدر، نارتھ اور نیو کراچی کے علاقوں میں پانی کی فراہمی سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ بتائی گئی ہے، جبکہ واٹر کارپوریشن حکام بجلی کی جلد بحالی کے لئے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید