• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رہنما میاں نعیم ارشد کی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وائس چانسلر جامعہ زکریا ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری , ڈپٹی سیکرٹری ایجوکشن ساوتھ پنجاب ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ملتان سلیم قیصر اور ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیہ نے کہا ہے کہ سوشل ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارے معاشرے کی اخلاقی ذمہ داری ہے، میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات لائق تحسین ہیں، ان کی علمی ادبی اور سماجی خدمات کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سول سوسائٹی فورم ، پنجاب آرٹس کونسل ملتان اور شعور ترقیاتی تنظیم کے اشتراک سے زوار حسین آرٹ گیلری میں سماجی رہنما اور معروف ایجوکیشنسٹ میاں نعیم ارشد کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب پزیرائی و لائف سٹوری سیشن میری کہانی ،میری زبانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیگر مہمانان اعزاز ممتاز قانون دان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ، شیخ سلیم ناز ،شاکر حسین شاکر ʼ سینیئر صحافی ملک اکمل وینس ،میزبان تقریب شاہد محمود انصاری، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ، ڈاکٹر کامران اشفاق، اسلم خان قیصرانی اور احمد کامران مگسی نے کہا کہ میاں نعیم ارشد کی سماجی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ تقریب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر وومن یونیورسٹی ملتان اسد علی خان بھٹہ ،ضلعی صدر پرنسپلز اینڈ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ملتان ربنواز خان ، جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ملتان رانا کاشف نعیم ، ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین ملتان ملک بلال ہانس ،پروفیسر حفیظ الرحمان ، سردار ملک آصف بھٹہ ، مجاہد حسین بھٹی ، ملک ارشد بھٹہ ، ڈاکٹر طیب ملک ،ملک امیر نواز ،ظفر خان بابر ، چوہدری منصور احمد ، افتخار مغل ، عامر شہزاد صدیقی، عادل محمود نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر میاں نعیم ارشد کو خصوصی سوینیئر ر پیش کیا گیا۔۔ تقریب میں مہمان تقریب میاں نعیم ارشد سمیت دیگر مہمانوں کو اجرکیں پہنانے کے ساتھ ساتھ دیگر تحائف تقسیم کے گئے۔
ملتان سے مزید