• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کو ہٹانے کا آغاز

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل زین العابدین انصاری نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی ادارے میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےافسران کو عہدوں سے ہٹانے کا آغاز کر دیا شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے بارے میں تھیں کیونکہ محکمہ ادارے اور الاٹیز کے پلاٹوں کو قبضے سے بچانے کے ساتھ مختلف اوقات میں نیلام کئے گئے پلاٹوں کو خالی کرانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے کےڈی اے اربوں روپے کے ریونیو سے محروم رہاذرائع کے مطابق بدھ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ عارف احمدسے دوران اجلاس ڈی جی نےپلاٹوں پر قبضوں کے بارے میں جب استفسار کیا تو وہ اس ناکامی کی وجہ نہ بتا سکےواضح رہے عارف احمد عرف چھمیا ایک جونیئر ہونے کے باوجودسابق ڈی جی آصف جان صدیقی کے بہت قریب اور طاقتور افسر سمجھے جاتے اکثر ان کے بارے افسران کو شکایت تھی کہ وہ ادارے کی بہتری کے لئے اپنے سینئرز کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے تھے سوک سینٹر میں ہی واقع دکانوں کو آج تک خالی نہ کراسکے ڈی جی کے احکامات پر سینئر ڈائریکٹر زین شاہ نے 5 دکانوں کو پولیس کے بھاری نفری کےساتھ بدھ کو ہی خالی کرالیاذرائع نے بتایا آئندہ چند دنوں میں دیگر شعبوں کے افسران کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید