• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور بیٹوں کی AI میں بھاری سرمایہ کاری، رفتار سست کرنے کی مخالفت

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ اور بیٹوں کی AI میں بھاری سرمایہ کاری، رفتار سست کرنے کی مخالفت، ٹرمپ خاندان کا کاروباری سلطنت اے آئی کی تیزی سے بڑھتی معیشت سے جڑ گیا، پالیسی فیصلوں پر سوالات، ٹرمپ انتظامیہ کی اے آئی پالیسی ذاتی سرمایہ کاری پر اثر انداز، مالی گوشواروں اور کارپوریٹ اعلانات کی بنیاد پر تجزیہ، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے کاروباری مفادات مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت سے مزید منسلک ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ خاندان کی کمپنیوں اور سرمایہ کاری میں اے آئی سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کا حصہ بڑھ رہا ہے، جبکہ صدر ٹرمپ اس ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار کم کرنے کے مطالبات کی مزاحمت کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کے مستقبل سے متعلق صدر کے انتظامی اور پالیسی فیصلے ان کی ذاتی سرمایہ کاری کیقدر پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید