• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدرشی جن طبیعت ناساز ہونے پر بھارت میں برکس عشائیہ چھوڑ گئے

کراچی(جنگ نیوز)چینی صدرشی جن  طبیعت ناساز ہونے پر بھارت میں برکس عشائیہ چھوڑ گئے، صحت پر سوالات ،73 سالہ چینی صدر کی غیر حاضری، امریکہ کے دورے سے قبل قیاس آرائیوں میں اضافہ،چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارت میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں آخری وقت میں شرکت سے معذرت کرلی، جس کی وجہ ان کی طبیعت ناساز بتائی گئی۔ اس غیر متوقع عدم شرکت نے ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو پھر زندہ کر دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر متوقع ہیں اور چین میں قیادت کی جانشینی کا سوال بدستور غیر واضح ہے۔امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں برکس اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے نئی دہلی میں ہونے والے گالا عشائیے میں شرکت نہیں کی اور ان کی جگہ وزیر خارجہ وانگ یی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وہ خود کو بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بیماری سے متعلق خبروں کو "جعلی" قرار دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید