اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان ریلویز نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کی جانچ کیلئے ریلوے پولیس کو دی گئی ذمہ داری چار روز بعد واپس لیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ مسافروں کے ٹکٹوں کی جانچ ریلوے پولیس کے دائرۂ اختیار اور فرائض میں شامل نہیں، یہ ذمہ داری ریلوے کے مجاز کمرشل اور ٹکٹ جانچنے والے عملے کی ہے۔پاکستان ریلویز کی جانب سے 21 ستمبر 2026 کو جاری خط نمبر 173-TC/Policy/2019 میں ریلوے پولیس کے 17 ستمبر 2026 کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے، جن کے تحت پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی جانچ کے لیے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔