• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت پی ٹی ایم ایل کا عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل برانڈ ONIC کے تحت نئی سم اور ای سم کے اجرا، نئے کنکشنز اور بعض تجارتی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کے بعد پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل/یوفون) نے ریگولیٹری فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔کمپنی ذرائع کے مطابق ONIC کے اس وقت تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار صارفین ہیں جبکہ کمپنی برانڈ کو متعارف کرانے، تشہیر اور مارکیٹ میں مستحکم کرنے سمیت مختلف کاروباری سرگرمیوں پر کروڑوں روپے خرچ کر چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید