کراچی(طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) شہر کے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے انفرااسٹرکچر کو بچانےمیں ناکامی کے بعدمحکمہ انجینئرنگ کے ایم سی نے پولیس سے مدد مانگ لی ضلع وسطی کے ناظم آباد،لیاقت آباد اور غریب آبادانڈر پاسز سے ہیروئنچیوں کی جانب سے سریا چرانے کا عمل تیزی جاری ہےجس سے انڈر پاسز کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے چند دن میں ناظم آباد انڈر پاسزکی دیواریں کاٹ کر سریا نکا لا جا رہا ہےجس سے انڈر پاس کی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں وہاں سے گزرنے والے ہر شہری کو یہ صورتحال واضح نظر آتی ہےسٹی وارڈن جنہیں کے ایم سی میں انفرااسٹرکچر کی حفاظت کے لئے بھرتی کیا گیا تھاا پنے اصل فرائض چھوڑ کراکثر دیگر ڈیوٹیز ادا کرتے نظر آتے ہیں چیف انجینئر برجز اینڈر پاس انجینئرگ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی نےایس ایس پی ضلع وسطی کو خط لکھ کرفوری مدد مانگی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے عادی افراد ناظم آباد انڈر پاس کی دیواریں کاٹ کر تیزی سے سریا نکال رہے ہیں اور یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اسے فوری روکا جائے۔