اسلام آباد( زبیر قصوری)افغان منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، پونے 6 ارب کی آئس ضبط۔پاک امریکا مشترکہ کارروائی، 463 کلوگرام کرسٹلائزڈ میتھ برآمد، پاکستانیوں سمیت متعدد مشتبہ افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابقافغانستان میں تیار ہونے والی منشیات پاکستان کے راستے سری لنکا اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں تقریباً 463 کلوگرام ہائی کوالٹی کرسٹلائزڈ میتھ، المعروف آئس، ضبط کی گئی۔ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 21 ملین ڈالر، یعنی پونے چھ ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔اس سلسلے میں امریکی سفارتخانے اسلام آباد نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔