• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازگار آسان ٹیکس اسکیم سے صرف 428 تاجر مستفید ہوئے

اسلام آباد (تنویر ہاشمی،مہتاب حیدر) سازگار آسان ٹیکس اسکیم سے صرف 428تاجر مستفید ہوئے، نئے فائلرز کی تعداد محض تین؛ ان 428تاجروں کی جانب سے قومی خزانے میں 33 ملین روپے جمع۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اب تک 428 ریٹیلرز انتہائی سازگار آسان ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جن میں سے صرف تین نئے فائلرز ہیں۔ ان 428 ریٹیلرز نے قومی خزانے میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ 30 ستمبر 2026 کی آخری تاریخ میں اب صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی تازہ ترین اسکیم بھی ناکامی کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ 30 برسوں کے دوران یہ ایک اور اسکیم ثابت ہو سکتی ہے جو ناکامی سے دوچار ہو، اگر دکاندار آئندہ چند دنوں میں اس سے فائدہ نہ اٹھاتے۔

اہم خبریں سے مزید