کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کےلئے انفرا اسٹرکچر کے نام سے نئی فیس نافذ،پہلے سے موجود ریگولر فیس حسب معمول وصول کی جائے گی بلکہ اس میں بھی 10 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدسندھ ماسٹر پلان اتھارٹی نےپلاٹس کو رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کرنے کےلئے پہلے سے لاگو ریگولر فیس کے ساتھ نئی انفرا اسٹرکچر فیس متعارف کرائی ہے اور اس کے ریٹ بھی ر یگو لر فیس کےبرابر رکھے گئے ہیں سینئر ڈائریکٹر سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی شکیل صدیقی نےبتایا کہ کراچی کے پہلے سے 26 ڈیکلیئرڈ روڈ پر رہائشی سے کمرشل میںتبدیل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہےفارم کی قیمت پانچ ہزار روپے ہےلیکن فارم دینے سے پہلے ہم پلاٹ کے کاغذات کا اسٹیٹس چیک کرتے ہیں کہ یہ کمرشل میں تبدیل ہو سکتا ہےیا نہیںاسی صورت میں بلڈر کو فارم جاری کیا جاتا ہےآباد نے اعتراض کیا تھا لیکن ہم نے کاغذات پہلے دکھانے کی شرط برقرار رکھی ہےسینئر ڈائریکٹر نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کے ریونیو میں اضافے کے لئے انفرااسٹرکچر فیس عائد کی گئی ہےاس کی شہر کے علاقوں کے حساب سے پانچ کیٹیگریز بنائی گئی ہیں سب سے زیادہ فیس17ہزار روپےفی مربع گز،بی کٹیگری کی13 ہزار روپے اور اس طرح دیگر فیسیں ہیں شکیل صدیقی نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی مد میںوصول ہونے والی فیس میں45فیصدمتعلقہ ٹاون،10فی صدکے ایم سی، 20فیصد واٹر کارپوریشن اور 25 فی صد رقم سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کو ملے گی۔