• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مالیاتی استحکام اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کم کرے،IMF کا مطالبہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر)  پاکستان مالیاتی استحکام اور بڑھتے ہوئےگردشی قرضے کم کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ،بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے پیشِ نظر پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسلسل بنیادوں پر مالیاتی استحکام کے لیے اقدامات کرے، توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کے عفریت کو قابو میں لائے اور پٹرولیم لیوی میں کمی کی تجویز کی صورت میں متبادل ذرائع سے آمدن حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرےپاکستانی فریق نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی کہ جاری خلیجی جنگ کے آغاز کے باوجود ساختی اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جائے گا، تاہم معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید