• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے کو روزانہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اورمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور ملحقہ علاقوں کو اضافی روزانہ ایک کروڑگیلن پانی کی فراہمی کے اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،منصوبے کے تحت ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک14 ارب روپے کی لاگت سے پانی کی نئی لائن بچھائی جائے گی، منصوبہ ڈیڑھ سال کے بجائے ایک سال میں مکمل کرنے اورخیابان اتحاد اور خیابان حافظ کے انٹر سیکشن اور خیابان شہباز اور خیابان حافظ سگنل پر فلائی اوور بنانے کا بھی اعلان کیا گیا،، و زیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے کو پانی کی فراہمی کا یہ اہم منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترقی، بھلائی،بہتری اورامن کی فراہمی کے وژن کی ایک کڑی ہے، تقریب سے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ ،پی ڈی ایف ڈبلیو او کرنل ارشد قدیر نے بھی خطاب کیا ، تقریب فلٹریشن پلانٹ سائٹ، کریک ایونیو، ڈی ایچ اے فیز VII میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ، وزیر علیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم ،اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عمران اصغر، بریگیڈیئر عدنان علی، ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سمیت دیگر متعلقہ حکام اور شخصیات نے شرکت کیسید ناصر حسین شاہ نے کہا ک ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 800 ایم ایم لائن بچھائے جانے کے بعد ڈی ایچ اے کو روزانہ 10 ملین گیلن اضافی پانی فراہم ہوگا، جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور بڑی تعداد میں شہری اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی شہر میں 150 سے زائد شاہراہوں اور دیگر تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈی ایچ اے کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، پانی کی فراہمی کے اس منصوبے سے لاکھوں افراد استفادہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ چوہدری خلیق الزمان روڈ کے تین سگنل کو ختم کر کے یہاں فلائی اوور بنا دیا جائے گا اس طرح یہ سڑک آئی آئی چندریگر روڈ سے کریک کلب تک سگنل فری ہو جائے گی، لیاری کے لئےندی میں ایلیویٹڈ لائن کا افتتاح 20 اکتوبر کو ہو گا، مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ میں نے جو خواب دیکھا تھا آج پورا ہو رہا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری،سید مراد علی شاہ ،ناصر حسین شاہ اور مرتضیٰ وہاب کا شکر گزار ہوںجنہوں نے نہ صرف منصوبہ شروع کیا اس کے لئے فنڈ کا بھی مکمل بندوبست کر دیا ہے اس کے مکمل ہونے سےکچی آبادیوں کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ 

اہم خبریں سے مزید