اسلام آباد (مہتاب حیدر) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ، گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے کل ٹیکس میں 7 فیصد کمی ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق اگرچہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن گوشواروں کے ساتھ ادا کیے جانے والے کل ٹیکس میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔