لاہور(آصف محمود بٹ)سیف گیمز،پنجاب حکومت کی1ارب روپے کی منظوری، نارووال میں بعض ایونٹس کی تجویز مسترد ۔پنجاب میں 10 کھیلوں کے ایونٹس، اسلام آباد میں 15، لاہور میں کام شروع، وفاقی دارالحکومت میں تاحال اپ گریڈیشن شروع نہ ہوسکی ۔ نارووال میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیلئے رہائش نہ ہونے، لانے لیجانے میں سیکیورٹی مسائل، انڈین بارڈر سے قریب ہونے کے باعث تحفظات۔ پنجاب حکومت نے اپریل 2027ء میں پاکستان میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لاہور میں منعقد ہونے والے 10 کھیلوں کے مقابلوں کیلئے 4 بڑے اسپورٹس وینیوز کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی ابتدائی تخمینہ لاگت منظور کرلی ہے۔