• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ہزار میگا واٹ سولر درآمد، کراچی میں 2300 میگا واٹ کی تنصیب

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں50ہزار میگاواٹ صلاحیت کے شمسی پینل درآمد ہو چکےکراچی میں تقریباً 2,300 میگاواٹ شمسی توانائی کی تنصیب ان میں سے تقریباً 606میگاواٹ بجلی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے کے الیکٹرک کے نظام میں شامل کی گئی کراچی موسمیاتی عملی منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار سست ہونے پر ماہرین اور صحافیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، شہری اداروں، سول سوسائٹی، محققین اور میڈیا کے درمیان بہتر رابطے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مقررین نے کہا ہے کہ کراچی کو شدید گرمی، شہری سیلاب، خشک سالی، ساحلی خطرات، فضائی آلودگی اور سبز علاقوں میں تیزی سے کمی جیسے سنگین موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے، اس لئے موسمیاتی منصوبے پر فوری اور مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔یہ بات کراچی کلائمیٹ ایکشن پلان اور اس پر عملدرآمد کی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ میڈیا مکالمے میں کہی گئی۔ مکالمے کا اہتمام دی نالج فورم، کراچی یونین آف جرنلسٹس اور لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کراچی نے مشترکہ طور پر کیا شعبہ فن تعمیر و منصوبہ بندی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایم مشہود طارق نے کراچی موسمیاتی عملی منصوبے کے حوالے سے اپنی پیشکش میں کہا کہ کراچی میں موسمیاتی خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور شہر کو فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید