• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں؛ میڈیا ورکرز کیلئے مختص پلاٹ، فلیٹس تقسیم؛ شفا ف طریقہ اختیار کیا جائے

اسلام آباد (طاہر خلیل) سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر سینٹر وقار مہدی نے وفاقی حکومت ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے مختص پلاٹوں اور فلیٹس کی تقسیم کے حوالے سے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار اختیار کیا جائے اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے افراد کی فہرستیں متعلقہ فورمز، بشمول پریس کلب، کی ویب سائٹس پر جاری کی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید