اسلام آباد (کامرس رپورٹر) اسلام آباد کے تاجروں کا جمعرات کو ہر مارکیٹ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کرینگے،پاکستان انجمن تاجران کے رہنما اجمل بلوچ نے مہنگی بجلی، ٹیکسوں اور انتظامی اقدامات پر شدید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمعرات کو آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔