اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات کے حجم میں نمایاں اضافہ ماہی گیری کی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بڑھتی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے ، وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران برآمدات کے حجم میں بھی 74.8 فیصد اضافہ ہوا۔