اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور اب فنڈ کے اسٹاف کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیے جانے کا انتظار ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے نئے قائم کردہ پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی اور بعض دیگر معمولی امور سے متعلق وضاحت طلب کی ہے جس کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کی جانب پیش رفت ہوگی۔