لاہور(آصف محمود بٹ)پنجاب کے نئے فرانزک قانون میں ماہرین کیلئے سخت سزائیں۔ غلط، گمراہ کن رائے دینے پر ماہرین کو کم از کم 5 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا نئی اتھارٹی قرض لینے اور بانڈز جاری کرنے کی مجاز۔سزا یا عدالتی حکم سے متاثرہ ماہر یا افسر کو 30 روز کے اندر لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ،آڈیٹر جنرل اور نجی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس مالی امور کا آڈٹ کریں گے۔