راولپنڈی، اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف وارداتوں میں 12موٹرسا ئیکلیں3گاڑیاں غا ئب ، عوام لاکھوں روپےسےمحروم ہو گئے اور راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 3گاڑیوں 9موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ اقبال روڈ پرابرار احمد سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ اے پی ایس چوک میں حسنین احمد بھٹی سے گن پوائنٹ پر73ہزار دوسوروپے،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھاماں سیداں میں ایان احمد خان اور اس کے بھائی معیزسے گن پوائنٹ پر2لیپ ٹاپ اور 3موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کلیال میں احمد خان سے گن پوائنٹ پر25ہزار 800روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ رضا منزل روڈ پرکلثوم بی بی کاپرس جس میں 2ہزار روپے اورشناختی کارڈ تھا،تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں محمدمہتاب سے موبائل ،بنی چوک میں محمدیاسر سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں قیصر حیات اور زین خورشید سے 25ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں سی این جی سٹیشن کے مینیجرسے اسلحہ کی نوک پر25ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ہمایوں سٹریٹ ڈیفنس روڈ پرکاشف حسین سے 8ہزار روپے اور موٹرسائیکل کی چابی چھین لی گئی ،چاندنی چوک میں دوران سفر شمع خان کے 2موبائل اور8ہزار روپے ،اقبال ٹاؤن میں ہارون جعفری کے زیرتعمیر مکان سےکیبل اور سینٹری کاسامان مالیتی 2لاکھ 32ہزار روپے ،ٹیپوروڈ پرطارق اعوان کے کلینک سےسامان مالیتی 6لاکھ روپے ،نڑالی کسوال میں جہانگیر احمد کے گھرسے 22تولے وزنی طلائی زیورات ،جبر درویش میں ناہید کوثر کے گھرسے 5تولے سونا،چادریں ،ٹوٹیاں نامعلوم چور چوری کرکے لےگئے ۔