• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے زوم میٹنگ

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے، فیلڈ پولیسنگ کو بہتر کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے افسران کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم مقامات کی موثر نگرانی، پولیس گشت میں بہتری اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی موثر چیکنگ پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید