اسلام آباد(ایوب ناصر)وفاقی دارالحکومت میں آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد، یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھنچوانے پر مکمل پابندی، ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمر کے لیے پولیس یونیفارم کا استعمال سختی سے ممنوع قرار، سرکاری گاڑیوں، دفاتر اور نجی مقامات پر یونیفارم میں ویڈیو بنانے پر تادیبی کارروائی ہوگی۔