• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت روٹیاں نہ ملنے پر تندور کے ملازمین پر تشدد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مفت روٹیاں نہ ملنے پر تندور کے ملازمین پر تشدد کرنے اور غلے سے رقم نکال کرتندور کوتالے لگانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ آراے بازار کو محمدبشیر نے بتایاکہ میں تندور کاکام کرتا ہوں 22ستمبر کو میرے ملازم قمر زمان ،حفیظ تندور پر موجودتھے کہ اسی اثنا میں محسن ولد شمس اپنی گاڑی پر ہمراہ چار پانچ افراد آیا، جوکہ اکثر ہی آکر تندور سے فری کی روٹیاں زبردستی لے جاتاہے ،اس نے روٹیوں کی ڈیمانڈ کی بوجہ بندش گیس تندور بند تھا،روٹیاں نہ ملنے پرمذکورہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے ملازمین پر تشدد کیا۔
اسلام آباد سے مزید