اسلام آباد( طاہر خلیل ) پاکستان اور برطانیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،غیر قانونی امیگریشن، انسداد منشیات اور انسداد دہشتگردی کیلئےتعاون بڑھانے پر بات کی گئی۔