راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج نے تحریک انصاف کے رہنما کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کیخلاف مختلف تھانوں میں درج 9 مقدمات کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 14 اکتوبر تک ملتوی کردی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر اجمل صابر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے جنہیں عدالت نے حاضری کے بعد جانے کی اجازت دیدی، ملزم کیخلاف تھانہ ٹیکسلا میں تین، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں دو تھانہ واہ صدر، تھانہ واہ کینٹ، تھانہ نصیر آباد اور تھانہ صدر بیرونی میں دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت ایک ایک مقدمہ درج ہے۔