راولپنڈی (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس میں تقریباً ایک درجن مزید اسسٹنٹ اکائونٹس افسران تبدیل۔ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کی ہدایت پر جاری احکامات کے مطابق نصیر احمد خان، خرم شہزاد، محمد عاصم علوی، فیاض خان اور حبیب الرحمٰن کو سی ایم اے ( پی او ایف) واہ سے سی ایم اے ( آر سی ) راولپنڈی، ذوالفقار احمد اور محمد عامر چغتائی کو سی ایم اے (پی او ایف) واہ سے سی ایم اے ( اوپی ) راولپنڈی، محمد توقیر عابد ، ساقب شہزاد ، جواد احمد کیانی اور محمد عمران کو سی ایم اے ( پی او ایف ) واہ سے سی ایم اے ( او پی ) راولپنڈی تبدیل کر دیا گیا۔