کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کے فور منصوبےکیلئے نیپاتا حسن اسکوائر بچھائی جانے والی پانی کی لائن کی76فی صد فزیکل پراگس، 31دسمبر تک کام مکمل ہو جائے گا پورےشہر کو سپلائی کے لئے72 ارب روپے کی لاگت سے96 کلو میٹر طویل مین لائنیں ڈالی جائیں گی پروجیکٹ مینیجر کے فور ترسیلی (Augmentation ) پلان فیصل جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جمعے کو ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لائنیں بچھانے کے لئے شہر کی متعددسڑکیں کھودی جائیں گی تاہم اس دوران ٹھکیدار کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ایک وقت میں ایک لائن کے لئے ایک سے تین کلو میڑ سڑک کو کھود سکےگا اسے مکمل کرنے کے بعدآگے کام کرسکے گاٹریفک کے لئے پہلے سے شہری اور ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کو ڈائیورژن پلان دے دئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹینڈرنگ کا پروسس جاری ہےاور جنوری یا فروری2027میں پانی کی مذکورہ لائنوں کو بچھانے کا آغاز کر دیا جائےگااوریہ کام مکمل کرنےکا وقت 22 ماہ ہو گا انہوں نے کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزامپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی )کے تمام منصوبے ساڑھے چار سال میں مکمل ہوجا ئیں گے جس میں پانی اور سیوریج کی لائنوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔