کراچی( طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہری تیار ہو جائیں گیس کی فراہمی میں رکاوٹ، شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا آغاز، کے الیکٹرک نے جمعے کی شام سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کرنا شروع کردی جن علاقوں میں پہلے سے لوڈشیڈنگ جاری ہے اس میں اضافہ کر دیا گیا کراچی کے تمام شہری آئندہ تین چار روز اس صورتحال کا سامنا کریں گے رات گئے تک متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان تھے۔ دریں اثنا کے-الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سپلائی میں خلل اور کارگوز کی تاخیر کے باعث ملک بھر میں آر ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔