جاتلاں( نامہ نگار) آزاد کشمیر کی معروف مذہبی شخصیت سید فاروق حسین شاہ بخاری کے صاحبزادہ سید وقار حسین شاہ بخاری نے آزاد کشمیر یونیورسٹی میں بی ایس ایڈ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کر کے عوام علاقہ کے سر فخر سے بلند کر دئیے اول پوزیشن حاصل کرنے پر سید وقار حسین شاہ بخاری کو عوام علاقہ نے گھر جا کر مبارک باد پیش کی جس پر انھوں نے کہا کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے میری اس کامیابی میں میرے والدین اساتذہ اکرام اور دوست احباب کی دعاوں کا اثر ہے اللہ کے فضل و کرم سے اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے ملک قوم اور والدین کا نام روشن کروں گا مبارک باد دینے والوں میں سجادہ نشین دربار عالیہ گوریاں شریف پیر سید افضال حسین شاہ، کونسلر سید آفتاب حسین شاہ، کونسلر مرزا خان دلاور خان، چوہدری ظفر اقبال ظفری، سید عابد حسین شاہ، سید امجد حسین شاہ، مرزا وقار ، عارف چوہان سمیت دیگر درجھنوں نے سید فاروق حسین بخاری کے صاحبزادہ سید وقار بخاری کو بی ایس ایڈ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ سید وقار بخاری اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و والدین کا نام روشن کریں گے مبارک باد دینے کیلے آنے والے معززین کا سید فاروق حسین بخاری نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے بیٹے کی کامیابی میں اس کے اساتذہ سمیت عوام علاقہ اور والدین کی دعاوں کا اثر ہے انشااللہ بچے کی اعلی تعلیم کیلے اس کا بھر پور ساتھ دوں گا۔