شام کی ہائر کمیٹی فار پیپلز اسمبلی الیکشنز نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اسمبلی کے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر 2025ء کو تمام انتخابی اضلاع میں ہو گی۔
اس حوالے سے اتوار کو دمشق سے شامی خبر رساں ادارے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ملک میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
شامی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے انتخابی اداروں کے ارکان کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر آج (اتوار 21 ستمبر) کاروباری اوقات کے اختتام تک کر دی تھی۔
یہ انتخابی عمل سپریم الیکٹورل کمیٹی کے ذریعے ذیلی کمیٹیوں کی تقرری سے شروع ہو گا، جو انتخابی اداروں کا انتخاب کرنے کے ساتھ امیدواروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ذمے دار ہیں۔
ان اداروں کی جانب سے ابتدائی امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جاتی ہیں۔
شہری ان امیدواروں پر اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فہرستوں کا اعلان کیا جائے گا۔