ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی ادویات کے 3 بیچز قبضے میں لے لیے۔
ڈریپ کی کارروائی میں بخار، جسم درد، امراضِ نسواں اور انزائٹی کی ادوایات قبضے میں لی گئی ہیں۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کے لیبلز پر کراچی، لاہور، قصور کی کمپنیز کے پتے درج ہیں۔
پنجاب کی مارکیٹوں سے انزائٹی کے علاج کا جعلی انجکشن بھی پکڑا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امراضِ نسواں کی ایک ٹیبلٹ کا بیچ نمبر 41160 جعلی ہے۔
ڈریپ نے بیچ نمبر پی ای-42 کو جعلی، ڈبلیو ایس ایم -27 کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے دیا۔