• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ میں 5 بار سم تبدیل کرنے پر موبائل فون بلاک ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (زبیر قصوری)پاکستان میں کام کرنے والی ایک بڑی چینی موبائل فون کمپنی نے صارفین کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ ایک ماہ میں ایک ہی فون پر 5 مرتبہ سم تبدیل کرنے سے آئی ایم ای آئی نمبر بلاک ہوسکتا ہے۔ کمپنی نے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خریداروں کو پیشگی آگاہ کریں۔ نوٹس کے مطابق فون بلاک ہونے پر صارف کو کمپنی کے سروس سینٹر سے رجوع کرنا ہوگا، جہاں پی ٹی اے کی کلیئرنس کے بعد فون بحال ہوسکے گا۔

اہم خبریں سے مزید