• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد سعید یا کسی نے مداخلت کی، سوال یہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مراد سعید یا کسی نے مداخلت کی، سوال یہ نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ مذاکرات کی میز سے کون اور کیوں اٹھا؟

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق کے پاس اپنے پارلیمنٹیرینز کی پروٹیکشن کے لیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی مشکلات کے بعد ہم مذاکرات کے میز پر بیٹھے تھے، آج اسپیکر کو مخاطب کر کے کہا مذاکرات کی میز سے کون اٹھا؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آپ نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر سمیت دیگر اراکین کو گرفتار کیا، مراد سعید نے یا کس نے مداخلت کی سوال یہ نہیں، اصل سوال یہ ہے مذاکرات کی میز سے کون اور کیوں اٹھا؟

اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ٹیبل تک میرے ساتھ جو لوگ تھے انہیں کون لے کر آیا تھا، مذاکرات کی میز پر بننے والے مسودے کی 5 شقیں تھی۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ آپ مذاکرات کی میز سے چوتھے نمبر کی شق پر اٹھ جاتے ہیں، آپ نے خیبر پختونخوا کے ساتھ ظلم کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی صرف بانی پی ٹی آئی ہی کر سکتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی نے چاہا سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ تھے اور رہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے کہا آپ مذاکرات کی جو بات کر رہے ہیں وہ خوش آئند ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں اور ہر صورت ہونے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں۔

قومی خبریں سے مزید