اسلام آباد (ناصر چشتی )15سالوں میں ڈسکوز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 30ارب ڈالر (83کھرب روپے)سے زیادہ کا نقصان کیا، مشترکہ مفادات کونسل نے 2011 میں بجلی کی تقسیم کار کمپینوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی ،نئی منظوری کی ضرورت نہیں،مشترکہ مفادات کونسل نے 2011 میں بجلی پیدا کرنے والی تین اوربجلی کی نو تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دی تھی، نئی منظوری کی ضرورت نہیں ۔ نج کاری کے ترجمان کے مطابق پندرہ سالوں میں ڈسکوز بجلی کی تقسیم کار کمپینوں نے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان کیا ۔ترجمان نے بتایا 21 جون 2021 کومشترکہ مفادات کونسل نے قومی الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دی، جس کی شق 5.9.4 میں یہ طے پایا کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نجکاری کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے گی۔