• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ قائدین کے دو سگنل ختم کرکے یوٹرن بنانے کا فیصلہ

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) شاہراہ قائدین پر دو سگنل طارق روڈ اور خالد بن ولید روڈچورنگی ختم کر کےٹریفک کیلئےیوٹرن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا دائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی طارق مغل نے بتایا کہ یہ اقدام شاہراہ قائدین پر ٹریفک کے فلو بہتر کرنے کے لئے کیا جارہا ہے منصوبے کی پلاننگ آخری مرحلے میں ہے شاہراہ فیصل سے مزار قائد جاتے ہوئے اللہ والی چورنگی(طارق روڈ) سے پہلے ایک یو ٹرن اور دوسرا یو ٹرن اللہ والی چورنگی اور نورانی چورنگی(خالد بن ولید روڈ) کے درمیان بنایا جائے گا اس طرح سوسائٹی آفس تک یہ سڑک سگنل فری ہوجائے گی البتہ خداداد کالونی والا سگنل برقرار رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید