اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کے 7 بڑے کمرشل بینکوں کی قرض پالیسیوں اور خطرات کے انتظام کے نظام میں ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے مؤثر شرائط کا فقدان ہے، جبکہ بینکوں نے اپنے داخلی انتظامی امور میں پائیداری سے متعلق نسبتاً بہتر پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔ یہ انکشاف فیئر فنانس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق بینکوں کے اپنے آپریشنز سے متعلق جائزے کے 75.4 فیصد عناصر پر بنیادی پالیسی اسکور مثبت رہا، تاہم قرض فراہم کی جانے والی کمپنیوں اور منصوبوں کے حوالے سے یہ شرح صرف 23.1 فیصد تھی۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر تھائی لینڈ میں جاری کی گئی۔