مظفر گڑھ میں بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل اور ساس کو تشدد کر کے زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ تحصیل علی پور کے علاقے چاندنی چوک میں پیش آیا، خاتون کو حراست میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے مرنے کے بعد بہو نے اسکی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ معاملہ ابھی تفتیش طلب ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔